جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دہی کے ڈھیر سارے فوائد جانئے

02 اکتوبر, 2022 11:30

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی غذاؤں میں سے ایک غذا دہی ہےاور حقیقت میں یہ ایک مکمل سپرفوڈ ہے ۔اگر آپ جسمانی طور پر پتلے اور اسمارٹ رہنا چاہتے ہیں اور جِم جانے کے لیے وقت نکالنا مشکل لگتا ہے یا کسی مخصوص غذا تک محدود رہنا چاہتے ہیں تو دہی کھانا معمول بنالیں تاکہ یہ مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے۔

 

دہی وٹامنز، پروٹین، کیلشیئم، پوٹاشیم، فاسفورس اور زنک سے بھرپور ہوتا ہے۔بہت کم افراد کو دہی کے چھپے ہوئے فوائد کا علم ہوتا ہے، درحقیقت یہ ایسی چیز ہے جو ہماری غذا کا لازمی حصہ ہونا چاہئے، کم از کم طبی سائنس تو یہی بتاتی ہے۔ دہی میں پروبائیوٹیکس موجود ہوتے ہیں جو کہ معدے میں موجود بیکٹریا کے قدرتی توازن کو برقرار رکھتے ہیں۔

 

نظام ہاضمہ کو اچھا بنائے:

ایک تحقیق کے مطابق دہی کھانا ایسے پروبائیوٹیکس جسم کا حصہ بناتے ہیں جو معدے میں موجود بیکٹریا کو طاقت بخشتے ہیں، اس کے نتیجے میں نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور مختلف امراض جیسے قبض، ہیضہ اور دیگر کا امکان کم ہوجاتا ہے۔

 

ہڈیاں مضبوط کرتا ہے :

کیلشیئم سے بھرپور ہونے کی وجہ سے دہی ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے بھی بہترین غذا ہے۔ گزشتہ سال کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ دہی کھانے کی عادت سے کولہوں کی ہڈیوں کی کثافت بڑھتی ہے اور معمر افراد میں ہڈیوں کے بھربھرے پن کے عارضے کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوجاتا ہے۔

 

گرتے بالوں کے مسئلے سے چھٹکارہ:

اگر آپ کے بال تیزی سے گر رہے ہیں تو دہی کھانے کی عادت بالوں کی جڑوں کو مضبوط بنائے گی، جس کی وجہ اس میں موجود وٹامن بی 5 اور وٹامن ڈی ہے۔ اسے سر پر لگانے سے بالوں کو کنڈیشن کرنے میں مدد ملتی ہے جبکہ بالوں کے گرنے کی روک تھام ہوتی ہے۔

تناؤ میں کمی کے لئے:

 

ایک امریکی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ دہی میں موجود اجزاءذہنی تناؤ میں کمی لانے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ خاص طور پر بائیوٹیکس اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتے ہیں اور مچھلیوں میں یہ تجربہ کامیاب ثابت ہوا جبکہ محققین کا کہنا تھا کہ انسانوں پر بھی ان نتائج کا اطلاق ہوتا ہے۔

 

دل کی صحت بہتر بناتا ہے :

پروبائیوٹیکس سے بھرپور غذا معمول بنالینا بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے جس کے نتیجے میں امراض قلب اور فالج جیسے امراض کا خطرہ بھی گھٹ جاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق دہی میں پوٹاشیم نامی جز موجود ہوتا ہے جو کہ جسم میں موجود اضافی نمک میں کمی لاتا ہے، اس طرح مختلف امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

 

جسمانی وزن میں کمی کے لئے:

 

ایک کینیڈین تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ پروبائیوٹیکس کا استعمال جسمانی وزن میں کمی میں بھی مدد دیتا ہے، اسی طرح واشنگٹن یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ دہی ہمارے اندر بے وقت بھوک کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ جسمانی توانائی کو بھی بڑھاتا ہے۔

اس بارے میں جانئے  : سلاجیت کے پوشیدہ فوائد 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top