جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کوئٹہ سے بوستان خصوصی ٹرین کا آغاز

03 جولائی, 2021 11:50

کوئٹہ : پاکستان ریلوے کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے بلوچستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کوئٹہ سے بوستان خصوصی سیاحتی ٹرین آج سے شروع کردی گئی ہے۔

یہ ٹرین مسافروں / سیاحوں کو لے کر کوئٹہ سے ہر ہفتہ اور اتوار کی صبح 9:30 پر بوستان کے لیے روانہ ہو گی، بوستان سے کولپور کے لیے صبح 11 بجے روانہ ہو گی اور دوپہر 2:10 پر بوستان سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کی حکومت پیپلز پارٹی چلا رہی ہے : مصطفیٰ کمال

اس حوالے سے ڈی ایس ریلوے انجینئر اختر محمود نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر سیاحت کو فروغ دینے کے لیئے خصوصی ٹرین کا افتتاح کررہے ہیں۔ ہر ہفتہ اور اتوار کو کوئٹہ سے بوستان چلے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاحی ٹرین کا کرایہ کم سے کم رکھا گیا ہے۔ ٹرین کا کم سے کم کرایہ 20 جبکہ زیادہ سے زیادہ 50 روپے ہے۔ اسٹیشنز پر فی الحال پانی کی سہولت فراہم کی گئی ہے، اگر سیاحوں نے دلچسپی لی تو دیگر سہولیات بھی فراہم کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top