جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ کی منڈیوں میں لمپی وائرس جانوروں کی فروخت جاری

06 جون, 2022 14:15

عید قربان سے قبل ضلع انتظامیہ کی ناقص انتظامات کی وجہ سے سندھ بھر کی منڈیوں میں پنجاب سے آنے والا لمپی اسکین ذدہ مویشی فروخت کئے جارہے ہیں۔

عید قربان کے قریب آتے ہی ملک بھر سے سندھ میں بڑے پیمانے پر جانوروں کی نقل و حرکت شروع ہوگئی ہے،اس نقل و حرکت کے نتیجے میں لمپی وائرس سے متاثرہ جانور بھی بیچے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہالا منڈی میں پنجاب سے آئے بیمار جانور وںکی کھلے عام فروخت جاری ہے، یاد رہےسکھر موٹر وے ، صادق آباد اور کشمور کے راستے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

حکومت سندھ لمپی وائرس سے متاثرہ جانوروں کی سندھ منتقلی کی روک تھام میں مکمل طور پرناکام نظر آرہی ہے۔

اس بارے میں پڑھیں : کھجور کے حیرت انگیز فائدے جانئے 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top