جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لاہور سے اسموگ اور فضائی آلودگی کے بادل چھٹنے لگے

18 نومبر, 2019 11:42

لاہور : بارشوں کے بعد لاہور شہر سے اسموگ اور فضائی آلودگی کے بادل چھٹنے لگے ہیں، شہر دوسرے سے 8ویں نمبر پرآ گیا۔

لاہور شہر سے اسموگ اور فضائی آلودگی کے بادل چھٹنے لگے۔ لاہور فضائی آلودگی میں دوسرے سے 8ویں نمبر پرآ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسموگ سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایات

لاہور کا اوسطاً ائیر کوالٹی انڈیکس 160 اے کیو آئی ہو گیا ہے۔ واہگہ اور نواحی علاقوں کا اے کیو آئی 334، ڈی ایچ اے کا 203 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تاہم سرحدی علاقوں میں آلودگی کا تناسب تاحال خطرناک حد تک بر قرار ہے۔

شہر کے نواحی علاقوں سندر انڈسٹریل 223 ،اقبال ٹاؤن کا اے کیو آئی 196 پر آ گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top