جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کے ایم سی آج سے پارکنگ و صول نہیں کرے گی: ایڈمنسٹریٹر کراچی

09 دسمبر, 2022 15:54

کراچی: ڈاکٹر سیف الرحان کا کہنا ہے کہ کے ایم سی آج سے پارکنگ و صول نہیں کرے گی، کے ایم سی افسران وعملہ پارکنگ یا کوئی دوسرا ٹھیکہ نہیں چلائے گا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمان کی زیر صدارت محکمہ جاتی سربراہان کا اجلاس، جس میں دیگر سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سیف الرحان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی آج سے پارکنگ و صول نہیں کرے گی، پارکنگ کے تمام اسٹاف کو ہٹا لیا جائے، کے ایم سی افسران وعملہ پارکنگ یا کوئی دوسرا ٹھیکہ نہیں چلائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سڑکیں بہتر کروں گا، پیدل چلنے والوں کیلئے راہ ہموار کروں گا: ایڈمنسٹریٹر کراچی

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں کے ایم سی کی دکانوں کے کرائے بڑھا دیے جائیں، لینڈ ڈپارٹمنٹ تمام جائیدادوں اور مکانات کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ پرائیویٹ سلاٹر ہاؤس چلانے کیلئے درخواستیں موصول ہوئیں، بھوسہ منڈی کا فوری آکشن کیا جائے، اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرایز کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top