جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

22 اپریل, 2021 10:29

لاہور : خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی گئی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں سینئر لیگی رہنماء خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ جج اسد علی نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں : خواجہ آصف کیخلاف ریفرنس دائر نہ کرنے پر چیئرمین نیب سے جواب طلب

فاضل جج کے ٹرانسفر کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی، جبکہ آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر سے ریفرنس متعلق رپورٹ طلب کرلی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top