جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی کی دیواروں پردرج "مددکے اشتہارات "

07 نومبر, 2021 15:00

کراچی کی سڑکوں پر مختلف اقسام کی گند ہمیشہ پھیلی رہتی ہے۔ وہ گند کچرے کی شکل میں ہوتی ہے، گندے پانی یا گٹر کے پانی کی شکل میں ہوتی ہے۔پھٹے ہوئے بینرز کی شکل میں ہوتی ہے، پولوں پر لٹکے تاروں کی شکل میں ہوتی ہے، سڑکوں پر موجود پان کی پیکوں کے نشانات سے عیاں ہوتی ہے اور پھر کراچی کی دیواروں پر وال چاکنگ کی شکل میں ہوتی ہے۔

 

کی دیواروں

کراچی میں دیوار بعد میں کھڑی ہوتی ہے پہلے وال چاکنگ والے رنگ باز رنگ لئے پہنچ جاتے ہیں۔

ایک تو دیواریں گندی ہوتی ہے اوراوپر سے ایسے وحشت بھرے نعرے درج ہوتے ہیں کہ الحفیظ و الامان ۔ ان نعروں کو پڑھ کر حیرت ہوتی ہے کہ اگر تمام مسئلوں کا حل اسد بنگالی کے پاس موجود ہے توعمران خان وزیر اعظم کیوں؟

 

اس بارے میں پڑھیئے : ہر قسم کےعلاج کے لئے رابطہ کریں

 

کراچی کی دیواروں پر لکھے نعروں اور اشتہارات پڑھ کر جون ایلیا صاحب کا وہ مشہور فقرہ ذہن میں آتا ہے ” اگر دیواریں ذی رُوح ہوتیں تو وہ اپنے سینے پر لکھےہوئے زہریلے نعروں کے اثر سے ہلاک ہوجاتیں۔

” کتنا زندہ جملہ ہے نہ۔ ایک توعجیب عجیب سے اشتہارات اور پھر ایسے ایسے نعرے جو فساد بشکل تحریر ہوتے ہیں۔

 

چلیئے کراچی کی دیواروں  پر درج عجیب و غریب اشتہارات اور پھر اس پر اپنے فکری خیالات تحریر کرتے ہیں ۔

 

من پسند شادی اسد بنگالی:

 

کی دیواروں

اس اشتہار سے سب سے زیادہ عاشق دلچسپی رکھتا ہے ، محبوب اپنا عشق حاصل کرنے کے لئے اسد بنگالی کے جال میں پھنستا ہے ۔

عاشق کامیاب ہویا نہ ہو اسدبنگالی معاشی کامیابی حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہوتاہے۔

 

 

ہر مسئلے کا حل صرف ایک فون کال پرعامل شہباز بنگالی:

 

کی دیواروں

ہر مسئلے کا حل عامل شہباز بنگالی کے پاس ہے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اتنا کمال کا شخص پاکستان کے پاس ہے جہاں عمران خان کے پاس اتنے مشیر ہے شہباز بنگالی کو بھی مشیر بنالیں کچھ ہو یا نہ ہو کم سے کم آسرا دلانے کے لئے اس حکومت کو ایک اور مشیر میسر آجائے گا۔

 

شادی سے پہلے یا شادی کے بعد حافظ دواخانے کا ساتھ:

 

ایک تو حافظ والا دواخانہ یہ کام کافی عرصے سے جاری رکھا ہوا ہے۔ پری ویڈنگ اور پوسٹ ویڈنگ کے تمام معاملات ادھرحل کروائیں جاتے ہیں مگر شادی سے پہلے ہونے والے وعدے اورشادی کے بعد ہونےوالی لڑائیوں کا حل ہے ان کے پاس ؟

اب اشتہار سے تو یہ ہی سمجھ آرہا ہے۔ کیا شادی سے پہلے لون دیتے ہیں اور شادی کے بعد قرض وغیرہ کی سہولیات ،مطلب اشتہار مشتبہ اور مبہم سا ہے نہ ، معصوم لوگ تو یہ اشتہارات پڑھ کر ایسے ہی سوچتے ہونگے۔

 

 

شوہر کو راہ راست پر لانا شاکر بنگالی :

 

کی دیواروں

یہ والے شاکر صاحب اپنے کام پر ہمیشہ شاکر رہتے ہونگے۔بہت سی بیویوں(دوسروں کی) کے ہجوم میں ہوتے ہونگے مگر اپنی والی سے دور ہوتے ہونگے۔

لیکن اب کوئی بیویوں کویہ سمجھائے کہ جس شوہر سےآپ مدد لے رہی ہیں وہ خود راہ راست پر نہیں،جو خود بگڑا ہووہ کیسے کسی کو سدھار سکتا ہے۔

ویسے ان بابا کا 95 %کاروبار خواتین کی وجہ سے ہی چلتا ہے مگر کون سمجھائے ان بھولی بھالی خواتین کو۔

 

 

ہر تمنا پوری عامل کامل شاہ نوری:

 

ہر تمنا پوری کامل شاہ نوری ؛ مطلب بھائی کامل اگر ہر تمنا پوری کرسکتے ہو تو سب سے پہلے اپنی پوری کرونہ، دوسروں کی چکر میں آکر شہر کی دیواروں کو کالا کیوں کررہے ہو بھائی۔

 

اگر تمنا پوری کرنی ہے تو اپنی کرلو دوسرے خود محنت کرکے اپنی تمنا پوری کرلیں گے آخر تمھیں دوسروں کی تمناؤں سے اتنی دلچسپی کیوں ہے؟ ایسا تو نہیں دوسروں کی تمناؤں کے نام پرتم اپنی تمنا کامل کرتے ہو۔

 

رشتوں کی بندش پیر نادر شاہ :

 

کی دیواروں

رشتوں کی بندش ؟ اشتہار ادھوراہے یا مکمل، اگر ادھورا ہے تو اچھا ہے اور اگر مکمل ہے تو سوچئے زرا نادر بھائی رشتوں کی بندش کروارہے ہیں ۔

 

ویسے بھی چند رشتے ہی تو بچ گئے ہیں جو چل رہے ہیں اور نادر بھائی ان رشتوں کی بندش کروانے کی چکر میں ہیں ، نادر بھائی اپنےرشتے نبھالیں ورنہ ان حرکتوں سے آپ کے رشتوں میں بند ش آجانی ہے۔

 

کراچی کی دیواروں پر لکھے کونسے پیغامات نے آپ کو متاثر کیا ہے ہمیں کمینٹس میں لکھ کر بتائیں۔

 

نوٹ : جی ٹی وی نیٹ ورک اور اس کی پالیسی کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

[simple-author-box]

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top