جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لوئر دیر میں مشترکہ آپریشن، ٹریفک پولیس کانسٹیبل کی شہادت میں ملوث دو دہشتگرد ہلاک

13 اپریل, 2023 12:38

پشاور : سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ٹریفک پولیس کانسٹیبل کو ہلاک کرنے والے دو دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے لوئر دیر پولیس کے مشترکہ آپریشن کیا، جس میں دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی میں پانچ اہم دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کے مطابق مقابلے کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جو ٹریفک پولیس کانسٹیبل بخت زمین کی شہادت میں ملوث تھے۔ ملزمان کی شناخت حفیظ اللّٰہ عرف عمر اور برہان الدین کے نام سے کی گئی۔

دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور ہینڈ گرنیڈ پھینکے، جوابی کارروائی میں دونوں دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں سے دو عدد پستول اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top