جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جاپان نے چہرے کو مکمل ڈھانپ لینے والا چشمہ تیار کرلیا

08 اکتوبر, 2021 14:31

جاپانی کمپنی نے ایک ایسا چشمہ تیار کرلیا ہے جو کہ وہ نہ صرف آپ کی آنکھوں کو بلکہ آپ کے مکمل چہرے کو ڈھانپ لیتا ہے۔

جاپان کی کمپنی ’زیڈ جی ایچ وائی بی ڈی‘ نے پولی کاربونیٹ پلاسٹک سے منفرد طرز کا مضبوط چشمہ تیار کیا ہے جبکہ ان کی لمبائی 16.5 سینٹی میٹر اور چوڑائی 14.2 سینٹی میٹر ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ منفرد چشمہ صارفین کو سورج کی روشنی کے ساتھ الٹراوائیلٹ شعاعوں سے بھی بچاتا ہے جبکہ اس کو پہننے والا چہرے پر دھول مٹی سے بھی بچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک اور معروف برینڈ رے بین نے اسمارٹ چشمے متعارف کرادیے

اس کے علاوہ کپمنی کا کہنا ہے کہ اس چشمے کو پہن کر صارفین کو دیکھنے میں بھی کوئی مشکلات پیش نہیں آئیں گی۔

اس چشمے کی قیمت 18 ڈالرز ( یعنی 3 ہزار پاکستانی روپے) سے زائد ہے جبکہ اس چشمے کو صارفین جاپان کی ایمازون ویب سائٹ سے خرید سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top