پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

گڑ انسانی جسم کیلئے مفید،خالص گُڑ کی پہچان کیسے کریں؟

10 جنوری, 2024 11:22

 

گڑ میں موجود غذائی اجزا موسم سرما میں انسانی جسم کیلئے نہایت مفید ہیں،گڑ جسم کو گرمائش دیتے ہوئے سردی کی شدت میں بھی کمی لاتا ہے۔

جس طرح گڑ زیادہ تر موسمِ سرما میں استعمال کیا جاتا ہے،ان دنوں خالص اور تازہ اشیاء کی دستیابی ایک طرح سے مشکل ہوچکا ہے، ملاوٹ نے تقریباً ہر خالص چیز کو ہر سطح پر متاثر کردیا ہے،اسی طرح تازہ اور خاص گڑ خریدنا بھی اب سب کیلئے مشکل ہوچکا ہے۔

گڑ نہ صرف نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے بلکہ آئرن اور وٹامن سی کا بھی بھرپور ذریعہ ہے۔ اپنی روزمرہ کی غذا میں گڑ کو شامل کرنا خون کی گردش میں بھی مدد کرتا ہے۔

 

کیا گڑ سفید چینی کا اچھا متبادل ہے؟ - Food - Dawn News

 

 

خالص گڈ کی پہچان

 

عام طور پر اچھے معیار کے گڑ میں صحیح رنگ، اچھا ذائقہ اور سختی ہونی چاہئے۔ گڑ خریدنے کیلئے ذیل میں موجود باتوں کا لازمی خیال رکھیں۔

گڑ کا ایک ٹکڑا لازمی چکھ لیں، اگر اس کا ذائقہ تھوڑا سا نمکین ہے تو یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس میں نمک کی مقدار زیادہ شامل ہے،گڑ جتنا زیادہ پرانا ہوتا جائے گا وہ اتنا ہی زیادہ ذائقے میں نمکین ہو جائے گا۔

 

Natural Dark Brown Jaggery

 

اگر گڑ کے ذائقے میں کڑواہٹ ہوگی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ گڑ اُبلنے کے عمل کے دوران اس کو کارمیلائزیشن سے گزارا گیا ہے،اگرگڑ میں کرسٹلز محسوس ہوں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ گڑ مٹھاس کیلئے دیگر عمل سے بھی گزارا گیا ہے۔

گڑ کا رنگ گہرا بھورا ہوتا ہے جو اس کے خالص ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اگر گڑ زرد رنگ کا ہے تو یہ کیمائی عمل سے گزارا گیا ہے،گڑ جتنا زیادہ سخت ہوگا وہ اتنا ہی خالص ہوگا۔

یہ پڑھیں : آپ نے کبھی کالا لہسن کھایا ہے؟ حیرت انگیز فوائد جانیے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top