جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک کی ترقی کیلئے عمران خان سے نجات ضروری ہے: مفتاح اسماعیل

21 اپریل, 2021 16:50

کراچی: سابق وزیر خزانہ اور حلقہ 249 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ باقی لوگ لالی پاپ دیتے ہیں میں تو ٹافی دیتا ہوں الیکشن سے راہ فرار وہ لوگ چاہتے ہیں جنھیں شکست نظر آرہی ہے، ملک کی ترقی کے لئے عمران خان سے نجات ضروری ہے۔

سابق وزیر خزانہ اور حلقہ این اے 249 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس میں جے یو آئی ایف نے غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایسے لگتا ہے یہ علاقہ جنگل سے بھی بدتر ہے، مجھے دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح لالی پاپ دینا نہیں آتا ٹافی تو میرے باپ داد کا بزنس ہے وہ ہی بانٹ رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ووٹنگ کی شرح جتنی بھی ہو، ن لیگ میدان مارے گی : مفتاح اسماعیل کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ انتخابات کو ملتوی کرنے کی بات وہی کرتے ہیں جنھوں نے حلقے میں کام نہیں کیا، 29 اپریل کو مسلم لیگ ن کی فتح ہونے جارہی ہے، ہماری بہن مریم نواز 24 تاریخ کو یہاں پہنچے گی اور شاندار جلسہ بھی ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حلقے میں پانی کا شدید بحران ہے، ہم جیت کر سندھ حکومت پر جلد کیس کرینگے اور پانی لائینگے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top