جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری، مزید 250 فلسطینی شہید، تعداد 9 ہزار سے متجاوز

02 نومبر, 2023 11:03

اسرائیل جنگی جنون میں پاگل ہوگیا ہے، غزہ پر مسلسل زمینی اور فضائی حملے جاری ہے ، غزہ پر طیاروں کی بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج نے النصر اسٹریٹ پر بیکری کے سامنے جمع افراد پر بم گرایا۔

امدادی کارروائیوں کے لیے جمع افراد اور ایمبولینسوں پر بھی میزائلوں سے حملہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں اموات ہوئیں۔

رپورٹس کے مطابق غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 9 ہزار سے زائد ہوگئی، اسی طرح تباہ ہونے والے مکانات کی تعداد پونے دو لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

علاوہ ازیں القدس اسپتال کے علاقے میں بھی بمباری کی گئی جس سے فلسطین میں کینسر کے واحد ترک اسپتال کو کام بند کرنا پڑ گیا۔

وسطی غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد شہید ہوگئے، جبالیہ پناہ گزیں کیمپ کے الفلوجہ علاقے میں گھروں پر درجنوں میزائلوں سے حملے کئے گئے۔

غزہ کے دیگر 35 اسپتالوں میں سے 16 نے کام بند کردیا ہے۔

یہ پڑھیں : حماس کی کامیاب کاروائی ، غزہ میں مزید 9 اسرائیلی فوجی ہلاک

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top