جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیلی فوج کارفح میں فضائی حملہ،فلسطینی خاندان کے32افراد شہید

18 نومبر, 2023 13:48

 

شمالی غزہ کےکئی علاقوں میں اسرائیلی طیاروں کی شدید بمباری جاری ہے، اسرائیلی فوج نےرفح میں فضائی حملہ کیا جس سےفلسطینی خاندان کے32افراد شہید ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے 48گھنٹے میں زراب خاندان کو پے درپے حملوں کا نشانہ بنایا ,جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج نے زراب خاندان کے تمام گھربھی تباہ کردیئےہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں صابرہ علاقے پر بمباری کی جس سےدرجنوں افراد شہید ہوگئے،اسرائیل کی جانب سےاقوام متحدہ کے زیر انتظام الفلاح اسکول پر بمباری کی گئی جس سےکئی پناہ گزین شہید ہوگئے ہیں۔

 

 

دوسری جانب الوفا اسپتال پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے ڈائریکٹراسپتال شہیدہوگیا اورکئی ڈاکٹرزخمی ہوئے ہیں،القصاصیب علاقے میں گھر پر بم پھینکا گیاجس سے تین بہنیں شہید ہوگئیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فضائی حملہ میں غزہ کی تاریخی الزاویہ مارکیٹ تباہ ہوگئی ہے،بیکریوں کے بعد اسرائیل نے مارکیٹوں کو تباہ کرنا شروع کردیاہے،حملے سے بیشتر دکانیں ملبے کا ڈھیرہوگئی، متعدد شہادتوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق غزہ میں خوراک کا خوفناک بحران پیدا ہوچکا ہے ،غزہ میں صرف10فیصد خوراک پہنچ رہی ہے۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اسرائیل نے جنوبی غزہ میں شہریوں کو علاقے چھوڑنے کا کہا ہے،جس کے باعث شہریوں میں مسلسل خوف بڑھتا جارہا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرئیل سے انخلا کے احکامات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہےاور کہا کہ جبری نقل مکانی عالمی قانون کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

یہ پڑھیں : اسرائیل نےفلسطینیوں کی نسل کشی بند نہ کی تو جنگ مزید پھیلے گی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top