جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیلی جارحیت جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 100 سے تجاوز کرگئی

12 نومبر, 2023 15:13

غزہ: 37 روز سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اسپتالوں پر حملوں اور میتوں یا زخمیوں کو طبی مراکز میں داخل ہونے سے روکنے کے باعث وزارت صحت 11 نومبر کو شہداء اور زخمیوں کے مستند اعداد و شمار جاری نہیں کر سکی تھی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اب تک غاضب فوج نے 1130 سے زائد قتل عام کیے ہیں جبکہ شہادتوں کی تعداد 11 ہزار 100 سے زائد ہوچکی ہے، شہید افراد میں 8 ہزار سے زائد بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 28 ہزار سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت

اس سے قبل نائب وزیر صحت یوسف ابو رش نے بتایا تھا کہ اسرائیلی فضائی بمباری سے غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال کا کارڈک وارڈ تباہ ہو گیا ہے، بمباری سے کارڈک وارڈ کی 2 منزلہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top