جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسحاق ڈار نے سکوک بانڈز کے لیے آٹھ بار قومی اثاثے گروی رکھے : فرخ حبیب

24 جون, 2021 10:09

اسلام آباد : فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے سکوک بانڈز کے لیے آٹھ بار قومی اثاثے گروی رکھے۔

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے سماجی میڈیا پر مریم نواز کی میڈیا سے ہونے والی بات چیت پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مریم صفدرجھوٹ نہ بولیں۔

یہ بھی پڑھیں : 200 بلین سکوک کا اجراء مالیاتی سنگ میل ہے : وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے سکوک بانڈز کے لیے آٹھ بار قومی اثاثے استعمال کیے، موٹروے، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت دیگر اثاثے گروی رکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2008 تا 2018 تک پی پی اور ن لیگ نے 19 بار ڈومیسٹک سکوک بانڈز جاری کیے۔ ان سکوک بانڈز کی مالیت 9 کھرب 36 ارب 34 کروڑ 50 لاکھ تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top