جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارتی جبر کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

24 مارچ, 2019 18:04

بھارت کے ریاستی جبر کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔۔حریت قیادت کی اپیل پر کاروباری اور تجارتی مراکز بند رکھے گئے۔۔

مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر بھارتی جبر کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔۔احتجاج کے باعث نظام زندگی متاثر ہو کر رہ گئی۔۔۔ حریت قیادت کی اپیل پر وادی میں کاروباری ،تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارےبند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نا ہونے کے برابر ہے۔ احتجاج کے باعث قابض سیکیورٹی فورسز نے سیکورٹی مزید سخت کردی ہے

 کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال جوائنٹ ریسیسٹینس لیڈرشپ (جےآر ایل) کی جانب سے دی گئی ہے جن میں سید علی گیلانی ،میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ چودہ فروری کے حملے کےبعد جموں اینڈ کشمیر لیبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کوبھارتی فوج کی جانب سے گرفتارکرلیا گیا تھا۔۔اس حملے میں چالیس بھارتی سپاہی مارے گئے تھے۔۔۔۔۔بھارتی حکومت کا ماننا ہے کہ یہ ایک غیر قانونی تنظیم ہے جو صرف اور صرف انتہا پسندی پرمبنی ہے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر بھارتی پابندی کے فیصلے پر حریت قیادت کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔ 

ایک بیان میں حریت قیادت نے کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی کی جماعتوں پر پابندی کشمیریوں کی جدوجہد کے خلاف بھارت کا انتقامی حربہ ہے۔یاد رہے کہ  بھارت اس سے پہلے وادی میں جماعت اسلامی پر بھی پابندی لگا چکا ہے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top