جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

باجوڑ دھماکے میں داعش کے ملوث ہونے کی نشاندہی ہوگئی، جلد گرفتار کیا جائیگا: تفتیشی ٹیم

31 جولائی, 2023 12:23

پشاور: باجوڑ میں جمیعت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکے سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفتیشی ٹیم کے مطابق باجوڑ دھماکے میں داعش کے ملوث ہونے کی نشاندہی ہوگئی ہے، کالعدم داعش نے ایک ہی جماعت کے علماء کو ٹارگٹ کیا، کالعدم داعش اور جمعیت کے علماء کے درمیان 2019 سے سخت کشیدگی ہے۔

تفتیشی ٹیم نے بتایا کہ داعش نے 2019 میں مولانا سلطان محمد کو ٹارگٹ کرکے شہید کیا تھا، 2021 میں قاری الیاس کو نشانہ بنانے کیلئے دہشتگرد زینت اللہ اور شفیع اللہ نے آئی ای ڈی نصب کی، دہشت گرد زینت اللہ گرفتار جبکہ شفیع اللہ فرار ہوا، اسی دن دہشتگرد زینت اللہ جمعیت کے کارکنوں کے تشدد سے ہلاک ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 43 ہوگئی

تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ کالعدم داعش نے بدلہ لینے کے لیے ویڈیو میں شامل افراد کو نشانہ بنانا شروع کیا، ویڈیو میں موجود مولانا شفیع اور مولانا بشیر کو 2022 میں نشانہ بنایا گیا، فورسز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جون 2023 میں ہوا، آپریشن میں دہشت گرد شفیع اللہ اپنے 2 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوا۔

تفتیشی ٹیم کے مطابق ایک ماہ بعد داعش نے جمعیت کے ورکرز کنونشن پر خودکش حملہ کیا، دھماکے میں ملوث افراد کی نشاندہی ہوچکی ہے، جلد گرفتار کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top