جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انسٹاگرام کا اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف

25 جون, 2021 14:30

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام کے بہت سے فیچرز صرف موبائل فون پر ہی استعمال ہو سکتے ہیں، ان میں فیچر پوسٹ تخلیق کرنا اور پوسٹ ایڈٹ کرنا بھی شامل ہے۔

تاہم ایک رپورٹ کے مطابق متعدد انسٹاگرام صارفین اب ڈیسک ٹاپ سے بھی انسٹاگرام کی سائٹ کو استعمال کرنے لگے ہیں۔ اسی وجہ اب انسٹاگرام ڈیسک ٹاپ سے بھی صارفین کو پوسٹ تخلیق کرنے اور پوسٹ ایڈٹ کرنے کی سہولت دے گا۔

اس حوالے سے ٹوئیٹر پر چند تصاویر بھی جاری کی ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ انسٹاگرام صارفین کس طرح سے ڈیسک ٹاپ سے پوسٹ تخلیق کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میسنجر اور انسٹاگرام میں نئے فیچرز متعارف کروادیے گئے

صارفین تصاویر یا ویڈیو کو ڈریگ اینڈ ڈراپ سے انسٹاگرام سائٹ پر اپ لوڈ کریں گے اور پھر فلٹر شامل کر کے اس پوسٹ کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق صارفین اپنی پوسٹ کو لوکیشن اور لوگوں کو ٹیگ بھی کر سکیں گے، ڈیسک ٹاپ پر پوسٹ تخلیق کرنے کا انٹرفیس بھی بالکل ایپلی کیشن جیسا ہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top