جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹیلی گرام کی صارفین کے لیے شاندار سہولت متعارف

26 جون, 2021 13:29

واٹس ایپ کی متبادل موبائل ایپلیکیشن ٹیلی گرام نے صارفین کے لیے شاندار سہولت متعارف کرادی۔

ٹیلی گرام کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اب صارفین ویڈیو کال گروپ کی صورت میں کرسکیں گے جبکہ اس سے قبل دو صارف ہی آپس میں بات کرسکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کی عدالت نے فیس بُک اور ٹیلی گرام کو جرمانہ کر دیا

کمپنی کے مطابق گروپ ویڈیو کال کے دوران صارفین کو اسکرین شیئر کرنے کی سہولت بھی ہوگی جبکہ وہ مختلف اینیمیٹڈ تصاویر اور اسٹیکرز بھی دوستوں کو بھیج سکیں گے۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ سہولت استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ایپلیکیشن اپ ڈیٹ کرنا ہوگی، جس کے بعد وہ گروپ ویڈیو کالنگ اور اسکرین شیئر کرسکیں گے۔ علاوہ ازیں صارفین کو کمپنی کی جانب سے اپ ڈیٹ بھی بھیجی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top