جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انسٹاگرام نے اپنے صارفین کیلئے ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

06 اکتوبر, 2022 14:01

؎انسٹاگرام نے اپنے صارفین کیلئے ایک نیا دلچسپ فیچر نوٹس متعارف کرادیا ہے، یہ فیچر ڈائریکٹ میسجز ٹیب میں دیکھا جاسکتا ہے۔

معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا یہ ٹیکسٹ پر مبنی فیچر صارفین کو اپنے خیالات دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے ایک صارف 60 حروف پر مبنی پیغام تحریر کرکے اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کرسکتا ہے، نوٹ پوسٹ کرنے پر وہ ڈائریکٹ میسج ٹیب میں صارف کی پروفائل فوٹو کے قریب نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام نے صارفین کیلئے ایپلیکیشن میں نئی تبدیلی کردی

اگر آپ کا انسٹاگرام اپ ڈیٹ ہے تو یہ فیچر ڈائریکٹ میسج ٹیب پر نوٹس کے نام سے موجود ہوگا۔

صارف کے تحریر کردہ نوٹس فالوورز کے لیے 24 گھنٹے تک دستیاب رہیں گے اور وہ اس پر ریپلائی بھی کرسکیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top