جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انسٹاگرام نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

24 جنوری, 2023 15:37

کیلیفورنیا: انسٹاگرام نے اسمارٹ فون کی لت سے نمٹنے اور نوٹیفیکیشنز میں کمی لانے کے لیے نیا ’کوائٹ موڈ‘ فیچر متعارف کرادیا۔

میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن کا یہ فیچر نوٹیفیکیشنز کو خاموش کرتا ہے اور ڈائریکٹ میسجز(ڈی ایم) میں خود بخود جواب بھیج دیتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ’اِن کوائٹ موڈ‘ کا اسٹیٹس بھی متعارف کرایا گیا ہے جو انسٹاگرام کے پروفائل نام کے نیچے واضح ہوتا ہے تاکہ دوسرے صارفین اس کو دیکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: آمدنی کیلئے انسٹاگرام نے مزید سہولیات فراہم کردی

پہلے مرحلے میں کوائٹ موڈ فیچر امریکا، برطانیہ، آئرلینڈ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے جبکہ دیگر مملک میں یہ فیچر جلد ہی متعارف کرا دیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top