جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ

21 جون, 2024 15:28

بجٹ میں نئے ٹیکسز کے اعلان کے بعد مہنگائی کا نیچے آتا گراف ایک بار پھر سے اوپر جانے لگا۔

قومی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صرف عشاریہ 94 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح 23.78 فیصد پر پہنچ گئیجب کہ ایک ہفتے میں 25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 63 روپے، آلو 5 اور پیاز 4 روپے مہنگا ہوا جب کہ لہسن، انڈے، دالیں، دودھ اور چینی بھی مہنگی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: 

کیا مالی سال 2024-25 میں پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہوگا؟

بجٹ سے مہنگائی کم اور آئی ایم ایف معاہدے کی اُمید میں اضافہ ہوا، فچ ریٹنگز

اس کے علاوہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چاول، زندہ مرغی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top