جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

رمضان میں مزید مہنگائی کا خدشہ

07 مئی, 2019 09:19

سندھ: رمضان المبارک کےآغاز کے ساتھ ہی ٹھٹھہ میں بھی مہنگائی بڑھ گئی۔ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔ انتظامیہ بھی گراں فروشوں کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے عوام بھی گراں فروشوں کے رحم و کرم پر ہے۔ گوشت، سبزیوں اور پھلوں سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنی لگی ہیں ـ

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت گراں فروشوں کے ہاتھوں یر غمال بنی ہوئی ہے۔

ٹھٹھہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں ایک ہفتے کے دوران پانچ روپے اضافہ کردیا گیا ہےـ اس کے علاوہ پیاز ساٹھ روپے، آلو پینتیس، ٹماٹر اسی سے سو روپے، ادرک ڈھائی سو اور لہسن دو سو روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔

مرغی کے فی کلو قیمت تین سو چالیس روپے سے چار سو فی کلو تک پہنچ گئی، پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں، رواں ہفتے کے دوران زندہ مرغی، آلو، کیلے، ویجی ٹیبل گھی، دال ماش، دال مسور، سرخ مرچ، گڑ، گوشت، مٹن، باسمتی چاول، خوردنی تیل، کپڑے، چائے، سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ملک بھر میں مہنگائی کی شرح پانچ سال کی بلند ترین سطح پرآگئی ہے، اس سال رمضان میں مزید مہنگائی کا خدشہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top