جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

’’پاکستان جا کر کھیلو‘‘ بھارتی انتہاپسندوں کا مسلمان گھرانے پر حملہ، ویڈیو وائرل

23 مارچ, 2019 16:55

بھارت کے انتہاپسندوں کا ہولی کے موقع پر مسلمان گھرانے پر بلا اشتعال حملہ، ڈنڈوں سے لیس انتہاپسندوں کا  بہیمانہ تشدد، کئی افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق 20 سے 25 افراد پر مشتمل افراد کا گروپ نے ڈنڈوں اور سریوں سے مسلمان خاندان پر حملہ کردیا۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق متاثرہ خاندان مہمانوں کے ہمراہ گھر کے باہر کرکٹ کھیلنے میں مصروف تھے کہ انتہاپسندوں نے انہیں پاکستان جا کر کھیلنے کو کہا جس کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا۔

حملے میں زخمی ساجد نے بتایا کہ گھر کے قریب خالی پلاٹ میں کرکٹ کھیلنے میں مصروف تھے تو دو موٹر سائیکل سوار ان کے پاس آئے اور انہیں پاکستان جا کر کھیلنے کو کہا۔ اسی دوران انہوں نے لڑنا شروع کر دیا جب انہیں میرے انکل نے روکا تو انہوں نے انکل کو تھپڑ رسید کیا اور کہا کہ ’’آپ انتظار کریں، ہم آپ کو دکھاتے ہیں‘‘۔

ساجد نے مزید بتایا کہ پھر دس منٹ بعد ڈنڈوں اور سریوں سے لیس چھ  لڑکے چند آدمیوں کے ہمراہ آئے جنہیں دیکھ کر ہم گھر بھاگ گئے، اس موقع پر ایک آدمی نے کہا کہ اگر وہ باہر نہیں آئے تو ہمیں قتل کردیں گے، اس کے بعد یہ زبردستی گھر میں گھس گئے اور ہمیں مارنہ شروع کر دیا۔

انہی کی خاندان کی ایک عورت نے واقعے کی ویڈیو بنا لی جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے  کہ کس طرح اس خاندان پر حملہ کیا گیا اور بے رحمانہ تشدد کے ذریعے انہیں لہولہان کردیا۔

واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جس میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید ملزمان کے خلاف کاروائی جاری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top