جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارتی فوج جعلی انکاؤنٹر اسپیشلسٹ بن گئی

31 جنوری, 2024 10:27

بھارتی فوج جعلی انکاؤنٹر اسپیشلسٹ بن چکی ہے،جعلی مقابلے اور ماورائے عدالت قتل ہندوستان فوج کی پہچان بن گئے ہیں۔
بھارتی فوجی افسروں نے اپنا کیرئیر بنانے کے چکر میں خطے کا امن داؤ پر لگا دیا ہے، فوج اپنے ہی ہتھیار برآمد کرکے ملبہ آزادی پسندوں پر ڈالنے لگی ہے۔
بھارتی فوجی افسران ترقی، تمغوں کیلئے جعلی آپریشن اور انکاؤنٹرز کرنے لگے ہیں۔
منصوبہ کے مطابق مجبور کشمیریوں کو پیسے کا لالچ دے کر اسمگلنگ پر آمادہ کیا جاتاہےاورموقع ملنے پر بے خبر اسمگلر کو جعلی آپریشن میں مار دیا جاتاہے، بعدازاں آپریشن کا رنگ دے کر ذاتی تشہیر کی جاتی، الزام پاکستان کے سر تھوپ دیا جاتاہے۔
اس حوالے سےپاکستانی ایجنسیوں نے سی آئی ڈی کشمیر کا جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ کو لکھا جانے والا مراسلہ بے نقاب کیا ہے۔
واضح رہے بھارت 1989 سے اب تک 7 ہزار سے زائد کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل کر چکاہے۔
31مارچ 1993کو بھارتی فورسز نے ڈاکٹر عبدالاحد گورو کوشہید کر دیا تھا18جولائی 2020 کو 3 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل پر بریگیڈئر کٹوچ کو معطل کیا گیا تھا، جنوری 2022 کو پلوامہ میں 3 اور جنوری 2023 میں بٹگام میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا۔
3فروری 2022 کو بھارتی فوج نے شبیر احمد کو بانڈی پورہ سے اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا، سی آئی ڈی کشمیر کے مطابق شبیر احمد 19جنوری سے زیر حراست تھا۔
28نومبر 2022کو بھارتی فوج کو پنج ترن کے علاقے میں اسلحہ چھپاتے مکین نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیاتھا۔
عالمی میڈیا کئی بار ان جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت قتل پر آواز اٹھا چکا ہے۔

یہ پڑھیں:کینیڈا کے 2019 اور 2021 انتخابات میں بھارتی مداخلت کا الزام

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top