جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارتی فوج کی سرحد پار فائرنگ ، بنگلادیشی نوجوان جاں بحق

29 جنوری, 2024 13:18

کلکتہ: بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس نے ریاست مغربی بنگال کے ضلع لالمونیرہاٹ کے پٹگرام سرحد پر فائرنگ کرکے ایک بنگلہ دیشی نوجوان کو قتل کردیا اور لاش بھی ساتھ لے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے سرحد پار جاں بحق ہونے والے بنگلادیشی نوجوان کی شناخت 29 سالہ رفیع الاسلام کے نام سے ہوئی ہے جو پیشے کے اعتبار سے مویشیوں کا تاجر تھا۔

مقتول رفیع الاسلام بنگلادیش کے ضلع دہگرام یونین کے وارڈ نمبر 2 کے گاؤں بنگر کا رہائشی تھا اور اپنے کاروباری شراکت داروں کے ساتھ مویشی کی خرید و فروخت کر رہا تھا۔

بھارتی بارڈر فورس کے ارجن کیمپ کی پٹرولنگ ٹیم نے بلا اشتعال طور پر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 29 سالہ رفیع الاسلام جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر 2 زخمی ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بھارتی فوج نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رفیع الاسلام کی لاش اُٹھا کر اپنے پولیس اسٹیشن لے گئے جس پر بارڈر گارڈ بنگلادیش کی بٹالین 51 کے کمانڈر صوبیدار امان الزماں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے بھارتی بارڈر فورس کو خط لکھا۔

بنگلادیشی کمانڈر امان الزماں نے اپنے احتجاجی خط میں فلیگ میٹنگ کے ذریعے شہری کی لاش کو فوری واپس کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

یہ پڑھیں :بنگلہ دیش میں نسلی تنظیموں کے درمیان تصادم، آٹھ افراد ہلاک

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top