جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسکردو میں آزادی کے رنگ

14 اگست, 2018 13:30

ملک بھر کی طرح بلتستان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں بھی یومِ آزادی کا جشن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔

دن کا آغاز وطن عزیز کی سلامتی کے لیے خصوصی دعاوں سے ہوا، شہروں میں آزادی ریلیوںکا سلسلہ اور رنگارنگ تقریبات جاری ہیں ۔

جشنِ آزادی کی مرکزی تقریب ڈویژنل ہیڈ کوارٹر سکردو میں یادگارِ شہداء پر ہوئی جہاں سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا ناشاد، سینئرصوبائی وِزیر حاجی اکبر تابان اور کمشنر بلتستان حمزہ سالک نے پرچم کشائی کی اور یادگار پر پھول چڑھائے ۔

پرچم کشائی کی پُروقار تقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی و گلگت بلتستان کونسل ،اعلی سرکاری حکام ، سول سوسائیٹی اور طلباء سمیت غیرملکی سیاحوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس سے قبل شہر کے مختلف سکولوں سے طلباء نے ریلیاں نکالیں جہاں قومی ترانے اور ملی نغموں کے ساتھ ساتھ پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعروں سے فضا گونجتی رہی ۔

جشن آزادی کی مناسبت سے پاک فوج کی جانب سے میونسپل سٹیڈیم میں جنگی سازوسامان کی نمائش اور شاندار کارکردگی کے تاریخی نمونوں سے مزین تین روزہ میلہ عوامی توجہ کا مرکز بن گیا ۔

ضلع سکردو کی طرح دیگر اضلاع گانچھے ، شگر اور کھرمنگ میں بھی یومِ کی تقریبات عروج پر ہیں ۔علاقائی روایات اور ثقافتی تفریحی سرگرمیوں سے آراستہ یہ تقریبات آج رات گئے تک جاری رہیں گی خاص طور پر روایتی فر سٹائل پولو ان تقریبات کا نمایاں حصہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top