جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں خطرناک حد تک اضافہ

30 مارچ, 2019 14:06

اسلام آباد: موسم بدلتے ہی اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔بڑھتی پولن کی مقدار سے پولن کے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدارمیں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ پولن کی مقدار بڑھنے کی وجہ سے پولن کے مریض مشکلات کا شکار ہیں۔ جنگلی شہتوت وفاقی دارالحکومت میں پولن الرجی کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔

اسلام آباد میں گزشتہ برس 18 مارچ کو پولن کی مقدار تاریخ کی چوتھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ جو 43000 فی کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پولن کی مقدار میں اضافہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے جس سے مختلف جلدی بیماریاں پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

اسلام آبا کےسرکاری ہسپتال میں اب تک400 سے زائد پولن کے مریض رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ ان مریضوں کیلئےالگ سے وارڈ بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top