جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

10 فروری, 2023 20:16

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں کے خاتمے کے لیے بجلی کے بڑے صارفین سے چھیتر ارب روپے وصول کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی نے اٹھارہ نئی ادویات کی زیادہ سے زیادہ پرچون قیمت مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔

جاری اعلامیے کے مطابق پیراسیٹامول کی پانچ سو گرام گولی کی قیمت دوروپے ساٹھ پیسے، پیراسیٹامول ایکسٹرا کی پانچ سو گرام گولی کی قیمت تین روپے تیس پیسے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ای سی سی نے 20ادویات کی قیمتوں میں کمی کی بھی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: شوگر، بلڈ پریشر سمیت دیگر ادویات کی کوئی قلت نہیں : ڈریپ

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے بڑے صارفین سے 76 ارب روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بجلی کے بڑے صارفین پر ایک روپے فی یونٹ سر چارج عائد ہو گا، سر چارج کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق سیلاب متاثرین کے 10 ارب روپے کے بجلی بل معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں کیلئے 10 ارب 34 کروڑ کی گرانٹ منظور کی گئی ہے، وزارت دفاع کے لیے 45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top