جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان ہر گز نہیں گھبرائے، مقدمات ڈرانے، دھمکانے کیلئے ہیں : شاہ محمود قریشی

03 مئی, 2022 12:54

ملتان : شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان ہر گز نہیں گھبرائے، وہ بڑے پر اعتماد ہیں، مقدمات ڈرانے، دھمکانے اور مرعوب کرنے کیلئے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے طریقہ کار کے مطابق استعفیٰ ہی نہیں دیا ہے۔ آپ نے پھر نئے شخص کو اعتماد کا ووٹ لینے کی دعوت کیسے دے دی؟ جب آئین کو فالو ہی نہیں کریں گے، تو پیچیدگیاں رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب نے صدر سمیت مختلف اداروں کو آگاہ کردیا ہے۔ امید ہے اعلیٰ عدلیہ خط کو دیکھ کر اپنا فیصلہ سنائے گی۔ تمام مسائل کا حل جلد نئے انتخابات میں ہے۔ کسانوں کو مشکلات ہیں، ملک میں لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم شہباز شریف کا عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات ہوئے، جو نہیں ہونے چاہیئے تھے۔ ایسی قوتیں موجود ہیں جو پاکستان میں عدم استحکام چاہتی ہیں۔ ایسی قوتیں ہمارے پڑوس میں ہیں۔ لوگوں کے پاس جانا چاہیئے، وہ فیصلہ کریں کس کا نقطہ نظر ٹھیک ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ الیکشن آپ کا مطالبہ تھا اس کی ہم تائید کر رہے ہیں تو پھر کیوں کترا رہے ہیں۔ ایسے مقدمات قائم کیے جارہے ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ یہ حکومت کی گھبراہٹ اور ناکامی ہے۔ مقدمات ڈرانے، دھمکانے اور مرعوب کرنے کیلئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی تحریک انصاف نے مارچ کی کال دے رکھی ہے۔ عمران خان ہر گز نہیں گھبرائے، وہ بڑے پر اعتماد ہیں۔ عمران خان روز اپنی پولیٹیکل اور لیگل کمیٹی کی میٹنگ کر رہے ہیں۔ نظریاتی لوگوں نے چاند رات کو ریلی نکالی اور احتجاج ریکاڈ کرایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top