جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

صوابی کا اہم ترکئی خاندان پی ٹی آئی سے پیپلز پارٹی میں شامل

11 اپریل, 2023 14:12

اسلام آباد : پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کو بڑا دھچکا لگ گیا، صوابی کے اہم سیاسی ترکئی خاندان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کرلی۔

سابق صدر آصف علی زرداری سے صوابی کی اہم شخصیت بلند خان ترکئی نے ملاقات کی اور خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

بلند خان ترکئی کی جانب سے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور آصف زرداری کو کہا کہ آپ نے خیبر پختونخوا کے عوام کو ان کی شناخت دی۔ خیبر پختونخوا کے عوام صدر آصف علی زرداری کا احسان بھول نہیں سکتے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کی خیبر پختوںخوا میں فوری الیکشن کی تاریخ کیلئے درخواست دائر

ملاقات کے دوران سید نیر حسین بخاری، رخسانہ بنگش، عامر فدا پراچہ محمد علی باچا اور بلال شیرپاؤ بھی شریک تھے۔ آصف علی زرداری کی طرف سے ترکئی خاندان کی طرف سے پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top