جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آئی ایم ایف کا سری لنکا پر مالیاتی پالیسی کو سخت کرنے اور ٹیکس میں اضافے پر زور

26 اپریل, 2022 12:17

کولمبو : آئی ایم ایف نے سری لنکا پر زور دیا کہ وہ مالیاتی پالیسی کو سخت کرے، قرضوں کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ٹیکس میں اضافہ کرے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایشیاء اور پیسیفک ڈپارٹمنٹ کی قائم مقام ڈائریکٹر این میری گلڈے وولف نے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں اور اس سے کچھ دن پہلے حکام کے ساتھ مذاکرات کی تیاریوں پر بہت اچھی، نتیجہ خیز، تکنیکی بات چیت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے غیر ضروری سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق کیا : آئی ایم ایف

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کو اپنے قرضوں کے بحران سے نمٹنے کے لیے مالیاتی پالیسی کو سخت کرنا، ٹیکس میں اضافہ اور لچکدار شرح مبادلہ کو اپنانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا سے اخراجات کی اہم ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹیکس محصولات میں اضافے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مہنگائی کو قابو میں رکھنے کے لیے مانیٹری پالیسی کو سخت کرنا ہوگا۔ ہم لچکدار شرح مبادلہ کی ضرورت دیکھتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top