جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکی مسجد میں فجر کی نماز کے دوران امام مسجد چاقو کے وار سے زخمی

10 اپریل, 2023 15:57

نیو جرسی کی ایک مسجد میں فجر کی نماز کے دوران چاقو کے وار سے امام مسجد زخمی ہوگئے، جن کی حالت مستحکم ہے۔

امریکی ریاست نیو جرسی کی ایک مسجد عمر بن خطاب میں نماز فجر کی ادائیگی کے دوران حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک شخص نماز ادا کر رہا تھا اور وہ اچانک آگے بڑھا اور امام سید کو دو بار چاقو کے وار کیئے، جس کے بعد ملزم نے مسجد سے بھاگنے کی کوشش کی، تاہم موقع پر موجود نمازی ملزم کو پکڑنے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا میں 28 سالہ شخص مسجد میں نفرت انگیزی کے جرم میں گرفتار

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا اور مسجد کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ حملے کے وقت مسجد میں 200 سے زائد افراد موجود تھے۔

شہر کے میئر آندرے سائیگ نے کہا کہ انہوں نے واقعے کے فوراً بعد اسپتال میں امام سید النقیب کی عیادت کی اور امام کی حالت مستحکم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں ان لوگوں کی کوششوں کو سراہتے ہیں، جو حملہ آور کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے اور ہم مسجد کو بھی یقین دلانا چاہتے ہیں کہ وہاں پولیس کی اضافی توجہ دی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top