جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اگر انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرنی ہے تو تاریخ پیدائش شیئر کرنا ہوگی

01 ستمبر, 2021 15:19

اگر آپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر مسلسل پوسٹ کرتے رہنا چاہتے ہیں تو جلد ہی آپ کو سوشل میڈیا ایپ سے لازمی طور پر اپنی تاریخ پیدائش شیئر کرنا ہوگی۔

اطلاعات ہیں کہ فیس بک کی یہ ایپ اپنے کم عمر صارفین کے تحفظ کو بڑھانے کے مشن پر ہے جس کے تحت صارفین کو لازمی طور پراپنی تاریخ پیدائش انسٹاگرام کو بتانا پڑے گی۔

انسٹاگرام ویب سائٹ پر ایک تازہ بلاگ پوسٹ میں ، یوتھ پروڈکٹس کے نائب صدر پاونی دیوان جی نے کمپنی کے اس نئے اقدام کا خاکہ پیش کیاجس کے تحت صارفین کو ان کی تاریخ پیدائش کی فراہمی پر زور دیا جائے گا ( اگر وہ پہلے سے درج نہیں)۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ انسٹاگرام کا یہ راز جانتے ہیں؟

سالگرہ کی تفصیل مانگنے کے نوٹیفکیشن کو ابتدائی چند بار مسترد کیا جاسکے گا ، لیکن بلآخرانسٹاگرام کا استعمال جاری رکھنے کے لیے آپ کو لازمی طور پر یہ تفصیل فراہم کرنا ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top