جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

گھٹنوں کے درد سے نجات چاہیئے تو یہ طریقے آزمائیں

12 دسمبر, 2023 15:25

اگر آپ جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں تو آپ تنہا نہیں درحقیقت عمر کی چوتھی اور پانچویں دہائی میں اکثر افراد اس تکلیف کا شکار ہوجاتے ہیں۔

درحقیقت عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیاں بھی کمزور ہونے لگتی ہیں جس کے باعث جوڑوں کا درد لوگوں کو اپنا شکار بنالیتا ہے اور اس کا سب سے زیادہ اثر گھٹنوں پر ہوتا ہے۔

گھٹنوں میں تکلیف کسی حالیہ انجری کا نتیجہ ہو یا جوڑوں کے امراض کا نتیجہ، چند عام چیزوں کا خیال رکھ کر آپ اس مسئلے سے نجات یا اس کی شدت میں کمی لانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

 

بہت زیادہ آرام مت کریں:

بہت زیادہ آرام یا بیٹھے رہنے سے مسلز کمزور ہوسکتے ہیں، جو جوڑوں کی تکلیف کو بدتر کرسکتا ہے۔ ایسی ورزشیں کرنا عادت بنائیں جو گھٹنوں کے لیے محفوظ ہوں اور ان کو کرنا عادت بنالیں۔ اگر آپ کو یقین نہ ہو کہ کونسی جسمانی سرگرمی محفوظ ہے یا نہیں یا کتنی دیر تک کرنی چاہیے، تو ڈاکٹر سے بات کریں۔

 

ورزش ضرور کریں:

کارڈیو ورزشیں جیسے چہل قدمی، سوئمنگ، سائیکل چلانا اور دیگر، مسلز کو مضبوط بنا کر گھٹنوں کو سپورٹ کرتی ہیں اور لچک بڑھاتی ہیں، ویٹ ٹریننگ اور اسکریچنگ بھی فائدہ مند ہیں۔Tai chi بھی اکڑن کو کم اور توازن کو بہتر کرتی ہے۔

 

وزن کو نظرانداز مت کریں:

اگر آپ کا جسمانی وزن زیادہ ہے تو اس میں کمی لانا گھٹنوں پر تناﺅ کم کرسکتا ہے، آپ کو مثالی وزن کے حصول کی ضرورت نہیں ہوتی، معمولی کمی بھی فرق پیدا کرسکتی ہے۔

 

چلنے کے لیے سہارے سے گریز مت کریں:

ایک بیساکھی یا چھڑی گھٹنوں پر سے تناﺅ کمی لانے میں مدد دے سکتے ہیں، گھٹنوں پر چڑھائے جانے والے بریسز بھی اسے مستحکم رکھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دو اقسام کی ورزشیں دماغ کیلئے مفید

 

آکو پنکچر پر غور کریں:

اس روایتی چینی طریقہ کار میں سوئیاں جسم کے مخصوص حصوں میں داخل کی جاتی ہیں اور اسے کئی طرح کے درد میں کمی لانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جو ممکنہ طور پر گھٹنے کے درد میں کمی کے لیے بھی مفید ہوسکتا ہے۔

 

جوتوں کا خیال رکھیں:

نرم سول والے جوتے گھٹنوں پر تناﺅ میں کمی لاسکتے ہیں، گھٹنوں میں پرانے درد کے لیے ڈاکٹر اکثر خصوصی سول کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں، اس مقصد کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ناشتے سے قبل ورزش صحت کیلئے فائدے مند، تحقیق

 

ماہرین سے مشورہ کریں:

اگر گھٹنوں میں تکلیف نئی ہے تو ڈاکٹر سے اس کا معائنہ کرالیں، یہ بہتر ہوتا ہے کہ فوری طر پر جان لیں کہ آپ کو کس مسئلے کا سامنا ہے تاکہ مزید نقصان سے بچنا ممکن ہوسکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top