جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سادہ اکثریت بھی ملی تو سب کو ساتھ ملاکر حکومت بنائیں گے: سعد رفیق

31 دسمبر, 2023 18:07

لاہور: سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان رہے، سادہ اکثریت بھی ملی تو سب کو ساتھ ملاکر حکومت بنائیں گے۔

رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکے کرکے دفاع قابل تسخیر بنایا، مسلم لیگ ن نے ملک میں موٹرویز اور سڑکوں کے جال بچھائے، شہباز شریف نے ملک میں فلاحی کاموں سمیت اسپتال بنائے، مسلم لیگ ن کے کام بولتے ہیں، ایک اور پارٹی بھی میدان میں آئی، سندھ میں گرد اڑ رہی ہے، یہ اپنے صوبے میں کسی کو اونچی آواز میں بات نہیں کرنے دیتے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ 9 مئی والے وہی ہیں جنہوں نے پارلیمنٹ کا گھیراؤ، پی ٹی وی پر حملہ کیا، انہوں نے 126 دن پاکستان کی مرکزی حکومت کو جام کرکے رکھا، ساڑھے 9 سال میں پی ٹی آئی نے کے پی میں کونسا چلڈرن اسپتال بنایا، سادہ اکثریت بھی ملی تو سب کو ساتھ ملاکر حکومت بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات 2024: پارلیمانی بورڈ جلد اپنے فیصلوں کا اعلان کریگا: مریم اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے پوچھیں کس حکیم نے کہا تھا کے پی، پنجاب اسمبلی توڑیں؟، ہم چاہتے ہیں بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان رہے، اگر تم بلے کا نشان چاہتے ہو تو قانون پر عمل کرو، نواز شریف، شہباز شریف باتیں کم، کام کرکے دکھاتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top