جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، شاہین آفریدی کی ایک درجہ ترقی

06 دسمبر, 2023 14:02

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلش بیٹر جوئے روٹ دوسرے اور آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم چوتھے نمبر براجمان ہیں۔

نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل ایک درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم کی بھی چار درجے ترقی ہوئی ہے جس کے بعد وہ نمبر 20 پر براجمان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وارنر کے کیرئیر آخری ٹیسٹ سیریز یادگار نہیں بننے دوں گا: شاہین شاہ

آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ باؤلروں کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

باؤلرز رینکنگ میں ساؤتھ افریقہ کے کگیسو ربادا کی دوسری پوزیشن ہے جبکہ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز اور پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی ایک ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے اور پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی تین درجے ترقی کے بعد 11 ویں اور آسٹریلیا کے میچل اسٹارک تین درجے ترقی کے بعد 10 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

علاوہ ازیں ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے کھلاڑی رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top