جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وطن واپسی پر جیل بھی جانا پڑا تو پرواہ نہیں کرونگا، نواز شریف نے نومبر میں عام انتخابات کا عندیہ دیدیا

10 جولائی, 2023 18:39

اسلام آباد: نواز شریف کا کہنا ہے کہ وطن واپسی پر کچھ عرصے کے لئے جیل بھی جانا پڑا تو پرواہ نہیں کروں گا۔

آئندہ عام انتخابات اور نواز شریف کی ممکنہ وطن واپسی کا معاملہ، سعودی عرب میں نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ طے پانے کا عمل جاری ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کے سعودی عرب سے پاکستان میں اپنے بااعتماد ساتھیوں سے ٹیلی فونک رابطے ہوئے ہیں، نواز شریف کی موجودہ و سابق اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی سے وطن واپسی اور پارٹی امور پر مشاورت بھی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی پلاٹ الاٹمنٹ کيس ميں بريت کی درخواست پر تفصیلی فيصلہ جاری

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ رہنماؤں اور قریبی ساتھیوں نے نواز شریف کو 14 اگست کو وطن واپسی کا مشورہ دیا، نواز شریف کے قریبی ساتھیوں کی اکثریت نے ستمبر کے وسط میں واپسی کا مشورہ دیا، نواز شریف کی اپنی وطن واپسی کے معاملات پر قانونی ٹیم سے بھی مشاورت جاری ہے۔

پارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے قریبی ساتھیوں کو نومبر میں عام انتخابات کا عندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وطن واپسی پر کچھ عرصے کے لئے جیل بھی جانا پڑا تو پرواہ نہیں کروں گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top