جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

میں 5 سال پورے کروں گا کسی کی خواہش پر گھر نہیں جاؤںگا: وزیراعلیٰ سندھ

30 جون, 2021 11:26

اسلام آباد: مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جب تک لیڈرشپ کا اعتماد ہے میں موجود رہوں گا میں پانچ سال پورے کروں گا کسی کی خواہش پر گھر نہیں جاؤں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج بھی چارج فریم نہیں ہوئی، کچھ لیگل ایشوز تھے جس کی وجہ سے آج بھی چارج فریم نہیں ہوا، قومی اسمبلی پر کمنٹ نہیں کروں گا، سندھ اسمبلی بجٹ پیش کرنے کے وقت اپوزیشن نے بہت شور شرابا ڈالا۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ تقریر کے وقت خود اپوزیشن کو اپروچ کیا، سندھ اسمبلی میں چار دن تک بڑے اچھے ماحول میں کام ہوا، پانچویں دن اپوزیشن کی ایک جماعت نے شور شرابا کیا، اپوزیشن حکومت کو تقریر کرنے کا موقع نہیں دے رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے پانچویں دن اپوزیشن کو بلا کر کہا کہ کارروائی کو بہتر ماحول میں چلایا جائے، اپوزیشن نے ایک کٹ موشن نہیں ڈالا، انکو ہمارے بجٹ پر شاید کوئی اعتراض ہی نہیں تھا، بجٹ ڈیمانڈ پیش کی گئی پاس اور ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس پر سماعت، وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے نامناسب رویے پر اسپیکر نے ایکشن لیا، اپوزیشن اراکین نے بدتمیزی کی اسمبلی کا ماحول خراب کیا، اپوزیشن کو کٹ موشن ڈالنا نہیں آتا تھا یا وہ ڈالنا نہیں چاہتے تھے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے اندر جو احتساب کے ادارے آتے ہیں انکے اثاثے ہمارے پاس موجود بھی ہیں، چیرمین بلاول بھٹو نے بھی کل کہا احتساب والوں کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے۔ جیکب آباد میں جو کچھ ہوا اس پر نیب کی شکایات پر کاروائی کریں گے، جب تک لیڈرشپ کا اعتماد ہے میں موجود رہوں گا میں پانچ سال پورے کروں گا کسی کی خواہش پر گھر نہیں جاؤں گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top