جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بحرانوں سے نکلنے کا حل یہ ہے شہباز شریف استعفیٰ دیں: فواد چودھری

11 اپریل, 2023 16:32

لاہور: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شہباز شر یف سے کہتا ہوں بحرانوں کا حل یہ ہے آپ استعفیٰ دیں، آپ ویسے بھی چند دن کے مہمان ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کا ردعمل آرہا ہے جس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا بڑا مشکل سال تھا، موجودہ دور حکومت کا یہ انتہائی بے شرم سال تھا، ایک سال میں آئین، انسانی حقوق دفن ہوگیا، انکو انسانی حقوق سمیت ہر معاملے پر شرم کرنی چاہیے تھی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہباز شر یف سے کہتا ہوں بحرانوں کا حل یہ ہے آپ استعفیٰ دیں، مریم نے آپ کو نااہل کرانے کا بندوبست کردیا ہے، آپ ویسے بھی چند دن کے مہمان ہیں، سپریم کورٹ کے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈالا گیا، کل پارلیمان میں تقاریر میں سپریم کورٹ کی بے توقیری ہوئی، کل پارلیمان میں آئین کا مذاق اڑایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اگر وفاقی حکومت نے الیکشن فنڈز نہ دیئے تو وزیر اعظم نا اہل ہوں گے : فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو حدیبیہ کیس میں ریلیف دیا گیا کل ساتھ بیٹھے تھے، وکلا تنظیمیں مطالبہ کررہی ہیں جسٹس قاضی فائز کو استعفیٰ دینا چاہیے، الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کو تبادلوں، ٹرانسفر کیلئے حکم نہیں دے سکتا، آج پنجاب حکومت ن لیگ کی منشا پر کام کررہی ہے، نگراں دور حکومت میں لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے جعلی کیسز ہورہے ہیں، فوری انتخابات کرائیں جائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top