جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہرتھیک روشن کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج

04 جولائی, 2019 17:32

تلنگانہ: نامور بالی ووڈ اداکار ہرتھیک روشن کے خلاف دھوکا دہی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ہرتھیک روشن پہلے کنگنا رناوت معاملے میں میڈیا کی سرخیوں کا حصہ بنے، پھران کی بہن سنینا روشن نے ان پر وعدہ خلافی کا الزام لگایا اوراب ششی کانت نامی شخص نے ان پر دھوکادہی کا الزام لگایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے علاقے ککت پالی کے رہائشی ششی کانت نامی شخص نے ہرتھیک روشن کے خلاف دھوکا دہی کی شکایت درج کرائی ہے، جس میں اس نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے گزشتہ برس کلٹ فٹ ہیلتھ کیئر نامی فٹنس سینٹر جوائن کیا تھا جس کی فیس 17 ہزار 490 روپے ادا کی تھی، ہرتھیک روشن اس فٹنس سینٹر کے برانڈ ایمبسیڈر ہیں۔

فٹنس سینٹرجوائن کرتے وقت اس سے  وعدہ کیا گیا تھا کہ ایک سال کے دوران انہیں بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، اس سینٹر میں تقریباً 1800 لوگوں نے داخلہ لیا تھا لیکن ہمیں وہاں ورک آؤٹ کے لیے کارپٹ ایریا تک فراہم نہیں کیا گیا جب کہ سینٹر میں کام کرنے والے لوگوں کا رویہ بھی ہمارے ساتھ بہت خراب تھا جس کے باعث ہمیں سخت ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔

لہٰذا اس شخص نے ہرتھیک روشن اور ہیلتھ کیئر سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے خلاف ککت پالی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد پولیس نے بھارتی پینل کورٹ کے سیکشن 406 اور420 کے تحت ہرتھیک روشن اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top