جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

میٹھا کھانے کی خواہش کو کیسے روکا جاسکتا ہے

22 جنوری, 2024 12:15

اکثر لوگوں کو کھانے کے بعد یا رات کے وقت کچھ میٹھا کھانے کی طلب ہوتی ہے لیکن میٹھا کھانے کی خواہش آپ کو موٹاپے کے ساتھ دیگر بیماریوں کی طرف بھی لے جا سکتی ہے۔

ماہرین نے میٹھے کی خواہش کم کرنے کے چند طریقے بتائیں ہیں جیسے:

 

خوراک میں روزانہ ایک چھوٹا چمچ دارچینی کا استعمال:

Image result for cinnamon

ماہرین خوراک کا کہنا ہے کہ تحقیق کے مطابق دار چینی کا روزانہ استعمال خون میں شکر کی مقدار کو معتدل رکھتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہےکہ چینی میٹھا کھانے کی خواہش کو کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔

 

متوازن غذا کا استعمال:

Related image

ماہرین خوراک کا کہنا ہے کہ روز مرّہ کی خوراک کا متوازن ہونا بہت ضروری ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی غذا میں پروٹین کاربوہائڈریٹس اور دیگر غذائی اجزاء ضرور شامل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: جانیئے! تل کو خوراک میں شامل کرنے کے حیرت انگیز فوائد

ان کا کہنا ہے کہ اگر ہماری خوراک ان تمام غذائی اجزاء سے بھرپور ہوگی تو ہم بھرپور محسوس کریں گے اور توانا بھی رہیں گے جس کی وجہ سے ہمیں میٹھا کھانے کی خواہش نہیں ہوگی۔

 

دوپہر کے وقت پھل نہ کھائیں:

Image result for fruits

آسٹریلوی ماہر خوراک جیسیکا سیپل کا کہنا ہے کہ پھل کسی چاکلیٹ یا بسکٹ کھانے سے تو بہتر ہے لیکن اگر پھل کو شام یا دوپہر کے وقت کھایا جاتا ہے تو یہ خون میں شکر کی مقدار کو بڑھاوا دیتا ہے اور اس وجہ سے انسان کو رات کے وقت میٹھے کی طلب ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے تجربے کے مطابق جو لوگ دوپہر یا شام میں اسنیک کی جگہ پھل کھاتے ہیں انہیں رات میں میٹھا کھانے کی خواہش ہوتی ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ پھل بہترین صحت کے لیے بے حد مفید ہیں لیکن اسے دوپہر 12 بجے کے بعد نہ کھایا جائے۔

 

کھانا کھانا نہ چھوڑیں:

Image result for table etiquette

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے جسم کو دن بھر کام کرنے کے لیے غذا کی ضرورت ہوتی ہے اگر ہم کھانا نہیں کھائیں گے تو اس سے جسم کے اعضاء متاثر ہونے لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پورا دن وقت پر کھانا کھانے سے آپ توانا اور بھرپور محسوس کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top