بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

گھر میں مزیدار ہاٹ اینڈ ساور سوپ بنانے کا طریقہ

05 فروری, 2024 14:39

سوپ کے لیے اجزا
گاجر 1 عدد باریک کاٹ لیں
بند گوبھی 1 عدد چھوٹا پھول لمبی باریک کاٹ لیں
شملہ مرچ 1 عدد باریک کاٹ لیں
ہری پیاز آدھی پیالی باریک کٹی ہوئی
سفید سرکہ 1 کھانے کا چمچ
چلی ساس 1 کھانے کا چمچ
سویا ساس 1 کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
چائنئز نمک آدھا چائے کا چمچ
کارن فلور 1 کھانے کا چمچ
انڈا 1 عدد
تل کا تیل چند قطرے
چینی آدھے چمچ سے تھوڑی کم
کوکنگ آئل 1 کھانے کا چمچ

یخنی کے لیے اجزاء
چکن 1 عدد بریسٹ پیس
تیز پات آدھا پتا
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ 3 عدد
پانی 3 پیالی
لہسن کے جوئے 3 عدد بغیر چھلے

ترکیب
یخنی بنانے کے لیے ایک پتیلی میں تمام یخنی کے اجزا ڈال کر چالہے پر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں تھوڑی تھوڑی دیر بعد چمچ ہلاتی رہیں جب پانی ڈیڑھ پیالی رہ جائے تو چولہے سے اتار لیں یخنی تیار ہے یخنی میں ابلی ہوئی چکن نکال لیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے پیس کر لیں ایک پتیلی میں یخنی چھان لیں پھر اس میں سویا ساس چائنیز نمک سفید سرکہ سفید مرچ نمک چینی اور چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر 5 منٹ تک پکائیں پھر گاجر گوبھی اور شملہ مرچ ڈال دیں اور ساتھ ہی چلی ساس ڈال کر مزید 5 منٹ تک پکائیں پھر تھوڑےسے پانی میں کارن فلور گھول کر اس میں ڈال دیں ساتھ ساتھ لکڑی کا چمچ ہلاتے رہیں جب گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں انڈے پھینٹ کر اس میں ڈال دیں اور چمچ ہلاتی رہیں جب انڈے کے سفید سفید ٹکڑے بن جائیں تو دابارہ چولہے پر رکھ دیں گرم ہونے پر ہری پیاز کے پتے اور تل کا تیل ڈال دیں ہاٹ انڈ سار سوپ تیار ہے گرم گرم سرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  حیدر آبادی قبولی بریانی بنانے کی ترکیب

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top