ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

گھر میں مزیدار پالک پنیر کیسے تیار کیا جائے؟

27 مئی, 2024 17:28

آج ہم آپ کیلئے لار رہے ہیں مزیدار آلو  پالک پنیر کی ترکیب جس پر عمل کرتے ہوئے گھر میں بنا سکتے ہیں خود بھی کھائیں اور فیملی کو بھی کھلائیں۔

سب سے پہلے مزیدار آلو پالک پنیری بنانے کیلئے ایک پین میں آئل لیں اور اسمیں پا لک چوپڈ کرکے ڈال لیں پھر ایک کلو پالک ابال کر پیس لیں، اس کے بعد ڈیڑھ کلو آلو ڈالیں، اسے اس وقت تک پکائیں جب تک وہ نرم نہ ہو جائے، پھر اسے گرینڈ کرکے پیسٹ بنا لیں۔

پالک پنیر بنانے کے لوازمات:

ایک پین میں آئل لیں ، ثابت لا ل مرچوں کو دو ٹکڑوں میں کرکے اسمیں ڈال لیں۔ پھر زیرہ ‘ رائی دانہ ‘  ہر ی مرچیں ڈال کر ہلکا سا بھن لیں۔ آلو شامل کریں اورتھوڑا سا پانی بھی شامل کرلیں۔ اس میں پالک کا پیسٹ ‘ لیموں کا رس نمک ‘ لہسن کا پیسٹ شامل کرکے پکنے کیلئے چھوڑدیں۔

مزید پڑھیں:ذائقہ دار عالمگیری قورمہ کیسے بنائیں؟

جب  سالن تیار ہوجائے تو اسے ایک سرونگ ڈش میں نکال لیں۔ پنیرکے کیوبز کاٹ کر ہلکا سا فرائی کر کے تیار سالن کے اوپرڈالیں۔ ہری مرچوں اور دھنیا سے گارنیشنگ کریں۔

مندجہ ذیل اجزاء شامل کریں:

آلو پالک پنیر بنانے کیلئے آڈھا کپ پنیر شامل کرلیں، ایک چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر شامل کریں

ایک چائے کا چمچ رائی دانہ ڈالیں اور چار سے پانچ عدد لال ثابت مرچ درکار ہوگی۔

ایک کھانے کا چمچ لہسن پیسٹ کرکے ڈالیں، ایک چائے کا چمچ گرم مصالحہ پاؤڈر شامل کیا جائے۔

لیموں رس کے چار کھانے کے چمچے شامل کرلیں، چار سے پانچ عدد ہری مرچیں ڈالیں۔

ڈیڑھ گڈی ہرا دھنیا درکار ہوگا، تیل کے دو یا تین کھانے کے چمچے شامل کیے جائیں۔

آلو پالک پنیر میں حسب ضرورت نمک شامل کرسکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top