جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شدید گرمی میں سکون کی نیند کیسے حاصل کی جائے ؟

01 جولائی, 2022 16:22

پاکستان میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے ۔ گرمی کی وجہ سے نہ صرف نہ صرف روز مرہ کے امور میں مشکلات کا سامان ہے بلکہ نیند بھی سکون سے میسر نہیں۔طبی ماہرین کی جانب سے گرمی کی شدت سے بچاؤ کے لیے سب سے پہلے تو دن کے اوقات میں غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلنے اور ہائیڈریٹ رہنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

 

خود کو پرسکون اور ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں:

طبی ماہرین کے مطابق گرمی سے بچاؤ کے لیے دن اور رات کے اوقات کار میں گھر کی ایسی جگہ پر بیٹھنے اور سونے کا انتخاب کریں جو قدرتی طور پر ٹھنڈی ہوں۔ دن کے اوقات میں اپنے گھر کو گرم لو اور سورج کی تپتی روشنی کے گزر سے بچانے کے لیے پردے گرائے رکھیں جبکہ رات کے دوران اپنی گھر کی تمام کھڑکیوں اور دروازوں سے پردے ہٹا دیں۔نیند نہ آنے پر خود پر جبر کرنے کے بجائے کوئی ایسا کام کریں جو آپ کو پرسکون محسوس کروائے جیسا کہ نہا لیں یا پھر کتابیں پڑھنا شروع کر دیں۔

 

دن لمبا ہونے کے باوجود نہ سوئیں:

ماہرین کے مطابق گرمیوں کے دن لمبے اور گرم ہوتے ہیں، گرم ہونے کے سبب انسان خود کو کمزور اور تھکا ہوا محسوس کرتا ہے، ایسے میں اگر دن میں سو کر نیند پوری کر لی گئی تو رات کے دوران نیند میں خلل اور آنے والی صبح بوجھل ہو سکتی ہے۔نیند کی ایک روٹین بنا لیں، وقت کی پابندی نہایت لازمی ہے، اس پر سختی سے عمل کریں، رات سونے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مقررہ وقت پر بستر پر لیٹ جائیں اور موبائل استعمال کرنے سے گریز کریں۔

 

یہ پڑھیں  : بواسیر کا گھریلو علاج

 

موسم گرما کے دوران پانی اور مشروبات کا استعمال :

طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ پر سکون اور بھرپور نیند کے لیے گرمیوں میں زیادہ سے زیادہ سادہ پانی کو اہمیت دیں اس سے جسم کا درجہ حرارت اعتدال میں رہتا ہے، چینی والے میٹھے مشروبات جسم میں پانی کی مقدار مزید کم کر دیتے ہیں، ان سے گریز کرنے کے ساتھ ایسے مشروبات جن میں کیفین کی مقدار پائی جاتی ہو جیسے کہ چائے، کافی، سبز چائے سے بھی لازمی گریز کریں۔

 

گرمی کی راتوں میں بستر کیسا ہونا چاہیے؟

شدید گرمی کے دنوں میں خود کو اضافی اور غیر ضروری کپڑوں، بستر کی موٹی چادروں سے دور رکھیں، سادہ اور سفید رنگ کی کاٹن کی چادر استعمال کریں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top