جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نزلہ زکام سے کس طرح نبرد آزما ہونا ہے ؟

25 مارچ, 2022 15:44

عام نزلہ وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے اور اس پر کوئی بھی دوا اثر نہیں کرتی۔دوا کے بجائے آپ کا جسم اس وائرس سے مقابلہ کرتا ہے۔اس لئے بیماری کو ختم کرنے کی کوشش کرنے کے بجائے اس کی علامات پر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

 

بند ناک،گلے میں خراش ،کھانسی،سینہ جکڑنا اور سر درد یہ سب نزلے کی علامات ہیں ۔یہ صورت حال خطرناک تو نہیں لیکن پریشان کن ضرور ہوتی ہے۔پھر بھی وائرس کا یہ دورانیہ برداشت تو کرنا ہی پڑتا ہے۔اس کی علامات کو کم کرنے کے لئے گھریلو تدابیر کا سہارا لیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ ذیل میں موجود گھریلو تدابیر بھی علامات کو کم کرنے میں مددگار ہوں گی ۔

 

آرام حاصل کریں :

آرام حاصل کریں ۔آپ کا جسم وائرس کا مقابلہ کرتا ہے اور آرام کرنے سے ذہنی دبائو کم ہوتا ہے اور جسم زیادہ موثر انداز میں مرض کا مقابلہ کرتا ہے۔اگر آپ کام کریں گے تو آپ کے جسم کو وائرس کا مقابلہ کرنے کے ساتھ آپ کا بھی ساتھ دینا پڑے گا جس سے آپ کی قوت مدافعت کم ہوگی اور آپ زیادہ کمزور ہو جائیں گے۔

 

ؐمختلف مشروبات کا استعمال بڑھائیں:

بخار،سینے کی جکڑن اور قوت مدافعت میں کمی سے جسم میں پانی کی کمی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔اس لئے جسم کوپانی کی کمی سے بچانے کے لئے پانی،سوپ اور جوس پیتے رہنا چاہئے ۔ایسی چیز پیئیں جو معدے پر زور ڈالے بغیر آپ کو توانائی بھی فراہم کرے۔

 

یہ بھی پڑھیں : اومی کرون کی شدت کم ہے، لیکن نظام صحت کو متاثر کرسکتا ہے : عالمی ادارہ صحت

 

نیم گرم پانی کے غرارے :

نزلے کی پہلی علامت گلے میںخراش ہوتی ہے۔نمک ملے نیم گرم پانی کے غرارے گلے کی خراش اور سوزش کو کم کرتے ہیں ۔اس کے علاوہ خشک گلے اور بلغم کو بھی ختم کرتے ہیں ۔صرف آدھا چائے کا چمچ نمک پانی میں ملائیں کیونکہ اس سے زیادہ نمک صحت کے دوسرے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔

 

دن میں دو بار اسٹیم لیں:

اگر صحیح طرح بھانپ میں سانس لیا جائے تو اس سے نزلے کا زور کم ہوگا اوربند ناک کھلے گی۔دن میںکم از کم دو مرتبہ بھانپ ضرور لیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top