جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

میٹھے میٹھے اور ذائقے دار آم کیسے خریدے جائیں؟

27 جون, 2022 13:51

آم ہر خاص وعام میں خاص مانے جاتے ہیں اورنہ صرف مانے جاتے ہیں بلکے بھرپور انداز میں کھائیں بھی جاتے ہیں ۔لیکن آم خریدنا آسان اتنا آسان نہیں جتنا اسے کھانا آسان ہے۔ تو کیا آپ آم خرید تے ہوئےیہ پہچان کرسکتے ہیں کہ آیا یہ آم میٹھا اور ذائقہ دار ہوگا یا پھر بدذائقہ ؟

آج کل آموں کی متعدد اقسام بازاروں میں مل رہی ہیں جن میں سے میٹھے اور خوش ذائقہ پھل منتخب کرنے کے لیے آپ کو ان چند طریقوں پر عمل کرنا ہوگا تاکہ میٹھے اور لذیذ آموں سے لطف اندوز ہوا جاسکیں۔

وہ چند طریقے یہ ہیں :

 

آنکھوں سے جائزہ:

 

کوئی بھی چیز سب سے پہلے آنکھوں سےخریدی جاتی ہے تو سب سے پہلے آنکھوں سے جائزہ لیں ، خاص طور پر آم کی ڈنڈی والی جگہ پر کبھی سپاٹ یا پتلا آم منتخب نہ کریں کیونکہ وہ کھٹے ہوسکتے ہیں، جبکہ جھریوں بھرے پھل کو بھی لینے سے گریز کریں کیونکہ ان کا ذائقہ اچھا نہیں رہا ہوگا۔

 

میٹھی مہک آتی ہے :

 

پکے ہوئے آموں سے تیز اور میٹھی مہک اس کے اوپری ڈنڈی کے پاس سے آرہی ہوتی ہے، ایک پکے ہوئے آم کی مہک کسی حد تک خربوزے جیسی بھی ہوسکتی ہے۔

آسان الفاظ میں میٹھے اور ذائقے دار آموں کی مہک بہت اچھی ہوتی ہے، اسی طرح اس پھل میں قدرتی مٹھاس کافی زیادہ ہوتی ہے تو قدرتی طور پر اس میں مختلف خوشبوئیں ہوسکتی ہیں، لیکن اگر وہ ترش یا الکحل جیسی ہو تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ پھل پک کر خراب ہونے والا ہے، اسے لینے سے گریز کرنا چاہیئے۔

 

رنگت قابل بھروسا نہیں :

 

ویسے آموں کو رنگ کے مطابق چننا اس کے میٹھے ہونے کے حوالے سے کوئی بہت زیادہ بہترین طریقہ نہیں کیونکہ مختلف نسلوں کے رنگ الگ ہوتے ہیں، جیسے شوخ پیلا، سبز رنگ وغیرہ ، جس سے اس کے پکے ہونے یا میٹھے ہونے کا معلوم ہونا مشکل ہوتا ہے۔

اس کے مقابلے آموں کی مختلف اقسام اور ان کے سیزن سے واقفیت سے آپ زیادہ اچھا اندازہ لگاسکتے ہیں کہ آپ کس قسم کے آموں کو تلاش کررہے ہیں ،جیسے لنگڑا آم تھوڑا سا سبز بھی ہوتا ہے ، یعنی رنگت کا معاملہ زیادہ قابل بھروسہ نہیں ہے۔

 

آم چھو کر دیکھنا :

 

پکے ہوئے اور میٹھے آم چھونے میں نرم ہوتے ہیں مگر اتنے بھی نرم نہیں کہ آپ کی انگلیاں اس کے اندر دھنسنا شروع ہوجائیں، تو سے پہلے آم کو اٹھا کر دیکھیں کہ وہ تھوڑا نرم محسوس ہو تو وہ کھانے کے لیے مناسب ہے، تاہم اگرآم زیادہ مقدار میں لے رہے ہیں تو ایسے آم منتخب کریں جو سخت ہوں تاکہ وہ گھر میں زیادہ سےزیادہ دن تک قابل تناول رہیں۔

یہ پڑھیں : آم کو کھانے سے پہلے بھگونے کے حیرت انگیز فائدے سامنے آگئے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top