جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان میں عید الاضحیٰ پر کتنے لاکھ جانور قربان کیے جائیں گے؟

17 جون, 2024 12:27

ملک بھر میں عیدِ قربان جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں شہریوں کی جانب سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی بھی جاری ہے۔

پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ اس سال عید الاضحیٰ کے دوران پاکستان میں تقریبا 6.8 ملین جانوروں کی قربانی کی جائے گی۔

ان میں 28 لاکھ گائیں، 33 لاکھ بکرے، ایک لاکھ 65 ہزار بھینسیں اور 99 ہزار اونٹ شامل ہیں۔

ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق قربانی کے ان جانوروں کی کھالوں کی مالیت کا تخمینہ تقریبا 6 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

خاص طور پر گائے کی کھالوں سے 4.29 ارب جمع ہوں گے اور گائے کی ہر کھال کی قیمت 1500 روپے ہے۔

بکریوں کی کھالوں کی مجموعی قیمت 1.4025 ارب روپے ہونے کا تخمیہ لگایا گیا ہے، فی عدد بکرے کی کھال 425 روپے کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

عید الاضحیٰ پر کونسی پاکستانی فلمیں ریلیز ہوں گی؟

عید الاضحیٰ کے 3 دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟

کیمیکل پروسیسنگ کے بعد ان کھالوں کی مجموعی مالیت 18 ارب روپے تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔ اگر چمڑے کی مصنوعات جیسے جوتوں میں مزید پروسیس کیا جائے تو اس کی مالیت 35 ارب روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

اس سال جانوروں کی زیادہ قیمت کی وجہ سے  بہت سے لوگوں نے مشترکہ قربانی میں حصہ ڈالنے کو ترجیح دی ہے تاہم اس کے باوجود قربانی کی کھالوں کے معاشی اثرات نمایاں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top