پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

سر کی خشکی سے نجات کیلئے چند گھریلو جادوئی ٹوٹکے

02 نومبر, 2023 15:49

سر کی خشکی ایک ایسا مسئلہ ہے جس میں مرد اور خواتین، دونوں مبتلا نظر آتے ہیں۔ خوبصورت بالوں میں خشکی کے ذرات نہایت بدنما لگتے ہیں اور انسان کی خوبصورت شخصیت پر نہایت بدصورت محسوس ہوتے ہیں۔

خشکی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ہم آپ کو چند گھریلو اور نسخے بتائیں گے جو یقیناً خشکی ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

دہی

خشکی کے خاتمے کے لیے دہی بہترین چیز ہے، پرانے وقتوں میں خواتین خشکی کے خاتمے کےلیے دہی استعمال کرتی تھیں۔ یہ ٹوٹکا آج بھی اتنا ہی کارگر ہے جتنا پچھلے زمانے میں تھا۔ اگر سر کی جڑوں میں دہی لگالی جائے تو اس سے نہ صرف خشکی کا خاتمہ ہوگا بلکہ بالوں کی نشوونما بھی تیز ہوگی۔

دہی میں قدرتی طور پر ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو سر میں خشکی پیدا کرنے والے بیکٹریا اور فنگس پر حملہ کرکے ان کا خاتمہ کرتے ہیں، اس کے علاوہ دہی استعمال کرنے کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہیں۔

نیم کے پتوں کا پیسٹ

 

نیم کہنے کو تو کڑوا ہوتا ہے لیکن قدرت نے اس کڑوے درخت میں بیش بہا فوائد چھپا رکھے ہیں۔ نیم بہترین جراثیم کش ہے جو بیکٹیریا ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ نہ صرف خشکی ختم کرنے کا کام کرتا ہے بلکہ اس سے پیدا ہونے والی خارش کو بھی ختم کرتا ہے۔

خشکی سے متاثرہ افراد نیم کے چند پتے لے کر پانی کے ساتھ اس کا پیسٹ بنالیں اور اسے کھوپڑی کی جڑوں پر لگائیں اور پھر اپنا سر سادہ پانی سے دھولیں۔ یہ ٹوٹکا کارگر ثابت ہوگا۔

سیب کا سرکہ اور لیموں کا رس

 

سیب کا سرکہ اور لیموں کا رس اپنے اندر کئی خصوصیات رکھتے ہیں۔ ان دونوں چیزوں کو ملا کر سر کی جڑوں میں لگائیے۔ لیکن یاد رہے سر میں پہلے سے موجود تیل اور مٹی وغیرہ دھو لیجیے۔ یہ طریقہ خشکی سے نجات حاصل کرنے کےلیے بہترین ہے۔

اس کے بعد اپنا سر 15 منٹ بعد کسی بھی اچھے شیمپو سے دھو لیجیے، پہلی بار آزمانے پر آپ واضح فرق محسوس کریں گے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top