جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وینزویلا میں شدید بارشیں، مٹی کا تودہ گرنے سے 22 افراد ہلاک

10 اکتوبر, 2022 10:25

کراکس : وینزویلا میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے، ایک قصبے میں مٹی کا تودہ گرنے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے۔

حالیہ مہینوں میں بحران زدہ جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں تاریخی طور پر معمول سے زیادہ بارشوں کا سامنا ہے، جس کے باعث مکانات اور کاروبار تباہ ہو گئے، کئی درخت گھر گئے۔ رہائشی افراد کا روز مرہ استعمال کا سامان پانی میں تیرتا نظر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا، آسٹریلیا اور جاپان کا چین کے خلاف مل کر کام کرنے کا عزم

تازہ واقعے میں ملک کے وسطی وینزویلا کے لاس ٹیجیریاس نامی قصبے میں مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور 50 سے زائد لاپتہ ہو گئے، جب ایک دریا بہہ گیا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، کیونکہ لاپتہ افراد کا اب تک کوئی سراغ نہ مل پایا ہے۔

مکانات تباہ ہونے اور لینڈ سلائیڈنگ کے ڈر سے کئی افراد اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر جانے کی کوشش کر رہے ہیں، جب ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ کئی افراد تباہ مکانات کے ملبے تلے دبے اپنے پیاروں نکالنے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت کھدائی کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top